“میری کمائی اتنی سمجھ لیں کہ ہر مہینے دو آلٹو خرید سکتا ہوں۔ جتنے کی دو آلٹو گاڑیاں آئیں گی وہی میری ماہانہ آمدنی ہے۔ پیسے جب آتے ہیں تو ان کو نکالتا نہیں محفوظ ہیں تو بس رکھے رہیں۔ ضرورت کے حساب سے رقم نکالتا ہوں“
یہ کہنا ہے پاکستان کیے مشہور یوٹیوبر معاذ صفدر کا۔ معاز صرف 22 سال کے ہیں اور وہ تمام چیزیں صاحل کرچکے ہیں جن کا خواب دیکھتے دیکھتے کوئی بھی شخص اپنی پوری عمر گزار دیتا ہے۔ معاز نے اتنی سی عمر میں اپنا گھر بنا لیا۔ قیمتی گاڑی لے لی۔ مختلف ممالک گھوم لیے بلکہ کچھ سال پہلے وہ بٹ کوائن کے مالک بھی بن گئے تھے لیکن پھر والد کے کہنے پر انھوں نے بٹ کوائن بیچ دیا۔ حال ہی میں معاذ نے نادر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے چند باتیں کیں جس کے بارے میں ہم اپنے قارئین کو بتانے جارہے ہیں۔
کوئی بھی کام فوراً فائدہ نہیں دیتا
معاذ کا کہنا تھا کہ انھوں نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی اور پھر کچھ کورسز کیے۔ والد کے بزنس میں ہاٹھ بٹانے لگے لیکن پھر انھیں احساس ہوا کہ وہ یہ کام نہیں کرسکتے اس لئے پھر انھوں نے ٹک ٹاک بنانا شروع کیا جہاں سے شہرت ملنے کے بعد پھر انھوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا۔ معاذ کا کہنا ہے کہ انھوں نے 5 سال یوٹیوب چینل پر محنت کی اس لئے کسی بھی کام میں جلدی حوصلہ نہیں ہارنا چاہئیے نا ہی کوئی کام شروعات میں فائدہ دینا شروع کرتا ہے۔
نئے وی لاگرز کے لئے مشورہ
اپنی آڈینس کے بارے میں بتاتے ہوئے معاذ نے کہا کہ ان کی ویڈیوز اور وی لاگز بچوں اور فیملی کی خواتین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ نئے آنے والوں کو مشورہ ہے کہ وی لاگز تب ہی بنائیں جب ان کے پاس کہنے کے لئے کوئی بات یا مواد ہو۔ ایسا نہ کریں کہ صرف لوگوں کو بلا لیں اور ویڈیو میں کچھ بھی نہ ہو۔ اس سے لوگوں کا بھروسہ ختم ہوجاتا ہے اور وی لاگر اپنی بنی بنائی جگہ بھی چھوڑ دیتا ہے۔