خوفناک چہرے اور تباہی کے مناظر۔۔ دنیا کی تباہی سے چند لمحے قبل انسانون کی لی گئی آخری سیلفی کیسی ہوگی؟ دل دہلا دینے والی تصاویر دیکھئے

image

یہ انتہائی حیرت انگیز بات ہے کہ دنیا نے آج اتنی ترقی کرلی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے یہ بتانا شروع کردیا ہے کہ دنیا کے خاتمے کے وقت انسان کیسا دکھائی دے گا اور کیا کر رہا ہوگا۔ ویسے تو تصور کرنا ناممکن لگتا ہے کہ انسان دنیا کی تباہی سے کچھ وقت قبل انسان کیسا ہوگا۔

امیج جنریٹر نے اس خیال کو ممکن بنا دیا ہے۔

کرۂ ارض پر لی گئی "آخری سیلفیز" کی عجیب و غریب تصاویر کو ایک مصنوعی ذہانت کے حامل امیج جنریٹر نے دکھایا ہے۔ ٹک ٹاک پر 'روبوٹ اوورلوڈز' کے ذریعہ دل دہلا دینے والی تصاویر کسی ڈراؤنی فلم کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

اکاؤنٹ نے AI امیج جنریٹر سے یہ بتانے کو کہا تھا کہ دنیا کے اختتام کی سیلفی کیسی ہوگی۔

@robotoverloards Besvara @ghostfroggo_ "Found this round white thing🥚?? 🤯" #historic#human#history#ai#midjourney #dalle2 ♬ A Burning Memory - Reece Moseley

DALL-E 2 کی تیار کردہ تصاویر، ایک AI امیج جنریٹر، کمزور دل والوں کے لیے نہیں ہیں کیونکہ وہ apocalyptic مناظر دکھاتی ہیں۔خوفناک تصاویر میں بگڑے ہوئے انسانوں کو لمبی انگلیوں اور بڑی آنکھوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

تصویر میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملے ہیں کہ انسان کی شکلیں خون میں لت پت اور ڈھانچہ نما دکھائی دے رہی ہیں اور وہ کیمرے کے سامنے دیکھ رہے ہیں۔ تصاویر میں ایک خوفناک ڈھانچے جیسی شخصیت کے گرد دھوئیں کے بادل بھی دیکھے جاسکتے ہیں اور خطرناک تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں اے آئی امیج جنریٹر نے لکھا، اے آئی سے کہا گیا کہ وہ دنیا کی آخری سیلفی دکھائے۔ اور اسے 12.7 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

ان تصویروں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ، اپنی رائے کا اظہار آپ 'ہماری ویب' کے فیسبک پیج پر کمنٹ میں کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US