بوڑھے والد نے بیٹے کے ٹوپی اور چیزوں کو چوما ۔۔ شہید ہونے والے میجر کا جسد خاکی جب گھر پہنچا تو والد نے کیا کیا؟

image

پاکستانی فوجی جوان اور ان کے اہلخانہ وطن کے لیے ایک ایسی قربانی دیتے ہیں جس کا اندازہ لگانا آسان نہیں ہے، کیونکہ اپنے لخت جگر کو آخری بار گھر سے وداع کرنا آسان نہیں ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جوان کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران میں سے ایک جوان سعید تونیو کی نماز جنازہ جو کہ فوجہ اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی سب کو جذباتی کر گئی۔

شہید افسر کا جنازہ جب آبائی علاقے لاڑکانہ کے گاؤں سجاول تونیو پہنچا تو جیسے پورا شہر ہی شہید کو خراج تحسین پیش کرنے آ گیا، سندھ کے باسیوں نے پاک فوج سے اپنی کا ایک ایسا انداز دکھایا جسے دیکھ کر سب جذباتی بھی ہوئے اور پُر جوش بھی۔

پاکستانی پرچم میں لپٹے جنازے کو جب بوڑھے والد کے پاس لایا گیا تو والد کرسی بیٹھے تھے لیکن کھڑے ہو کر بیٹے کے جسد خاکی کو سلام کیا اور پھر تابوت کو چوم کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

شہید میجر سعید تونیو اپنے علاقے کے ان جوانوں میں شامل تھے جنہوں نے ہر ایک کو خوش رکھنے، عزت کرنے، خوش اخلاق عمل سے سب کے دل جیت لیے تھے۔

لیکن ظاہر ہے بزرگ والد کے سامنے جب جوان بیٹے کا جنازہ ہو تو دشمن بھی رو جاتا ہے، یہ تو پھر اہل علاقہ تھے، جن کی آنکھوں میں آنسو تھے مگر بزرگ والد کا سر فخر سے بلند تھا، وہ بیٹے کو اپنا فخر سمجھتے تھے جو بیٹے نے سچ ثابت کر کے دکھایا۔

والد نے نہ صرف شہید میجر سعید تونیو کے یونیفارم اور ٹوپی کو چومہ بلکہ سلام بھی کیا، جبکہ پاک فوج کے دستے نے شہید میجر کو بندوقوں کی سلامی بھی دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US