عمارتوں سے ٹکراتی ہوئی لہریں.. دل دہلا دینے والے ویڈیو مناظر

image

سمندر کے کنارے رہنا ہر شخص کی آرزو ہوتی ہے کیونکہ اس طرح وہ ہر وقت خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ خواہش خوفناک روپ بھی دھار لیتی ہے جیسا کہ اس ویڈیو میں ہوا۔

ویڈیو میں جاسکتا ہے کہ سمندر کی بپھری لہریں کناروں پر بنی اونچی عمارتوں سے ٹکرا رہی ہیں۔ یہ مناظر کسی کا بھی دل دہلا سکتے ہیں لیکن شاید آپ کو جان کر حیرت ہو کہ سیاح اس منظر کو دیکھنے دور دور سے آتے ہیں۔

قصوں کہانیوں کا شہر

سمندر کی لہروں سے ٹکراتا یہ شہر سینٹ مالو قرونِ وسطیٰ کا شہر ہے اور برٹنی کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ وہی تاریخی شہر ہے جس کے بارے میں آپ قزاقوں کی کہانیوں میں آج تک پڑھتے آئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts