بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

image

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کی بھارتی عدالت نے حریت رہنما اور دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو ایک سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اسی مقدمے میں حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم ٹھہرایا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں چلائے گئے، جن میں حریت پسند کشمیری خواتین کے خلاف فیصلے سنائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ان مقدمات میں سزاؤں کا اعلان 17 جنوری کو کیا جائے گا۔

کے ایم ایس کے مطابق آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے شوہر عاشق حسین گزشتہ تین دہائیوں سے مختلف مقدمات میں بھارتی قید کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس نے ان مقدمات کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US