مٹی کے بگولے میں لوگوں کی مستیاں، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں مٹی کا بگولا تباہی مچا رہا ہے، لیکن اسی دوران منچلے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی کا بگولہ اپنے پاس آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر رہا ہے، لیکن اس کے باوجود آس پاس موجود شہری باز نہیں آ رہے ہیں۔

صارفین ویڈیو دیکھتے ہوئے ہکے بکے رہ گئے جب شہری بجائے اس خطرناک اور طاقتور بگولے سے دور بھاگتے، وہ اس کے قریب جانے لگے۔

دیکھنے والوں کے منہ کھلے رہ گئے کیونکہ مٹی کے اس طوفان سے یہ نوجوان تفریح کر رہے تھے، لیکن جب اس مٹی کے طوفان کے قریب گئے تو اچانک غائب ہو گئے، جس نے صارفین کو بھی حیرت زدہ کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts