مجھ سے سانس نہیں لی جارہی خدا کے واسطے ماسک واپس دے دو۔۔ شہباز گل وہیل چئیر پر عدالت کے باہر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے! ویڈیو وائرل

image

شہباز گل کو آج صبح ساڑھے سات بجے پمز اسپتال سے عدالت لے جایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما وہیل چئیر پر تھے اور سانس لینے میں تکلیف محسوس کررہے تھے۔ ویڈیو دیکھیے

عدالت کے باہر شہباز گل کو سانس لینے میں کافی دشواری کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دی نیوز کے مطابق شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ خدا کے واسطے مجھے ماسک واپس دے دو، سانس نہیں لی جارہی۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ شہباز گل ایمبولینس میں کھانستے رہے اور ایمبولینس سے نکلتے ہوئے رونے لگے۔

ماسک کیوں لیا گیا؟

دی نیوز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ہجوم کی وجہ سے ان کا ماسک ہٹایا گیا تھا لیکن بعد میں عدالت میں انھیں آکسیجن سلینڈر بھی لا کر دیا گیا۔

شہباز گل کے وکیل کا موقف

شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا عدالت میں کہنا ہے کہ یہ بیمار ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ سے بھی یہی لگ رہا ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نے مجھے یہی بتایا ہے۔

پمز اسپتال کے طبی بورڈ کی وضاحت

دوسری جانب پمز اسپتال کے طبی بورڈ جے شہباز گل کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان پر کسی قسم کے تشدد کے ثبوت نہیں ملے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts