پارٹی رہنما شہباز گل ان دنوں اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان سے ملاقات کیلئے عمران خان پمز اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
جیسے ہی یہ اسپتال پہنچے ان کے اردگرد لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا تاہم اس وقت عمران خان اپنی گاڑی میں ہی بیٹھے رہے۔
مزید یہ کہ انہیں شہباز گل سے پولیس کی جانب ملاقات نہیں کرنے دی گئی اور عدالت سے اجازت حاصل کرنے کا کہا گیا۔ اس وقت خان صاحب اپنی گاڑی میں ہی بیٹھے رہے اور کچھ وقت بعد میڈیا سے مختصر سی گفتگو کر کے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ کل بروز ہفتہ شہباز گل کیلئے ایک ریلی اسلام آباد میں نکالیں گے، جس میں اسلام آباد کے لوگ شرکت کریں۔