مراد سعید آنکھیں کیوں گھما رہے تھے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

image

گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس میں مراد سعید کے انداز پر لوگ حیران رہ گئے۔ عمران خان کی تقریر کے دوران مراد سعید جو ان کے ساتھ ہی کھڑے تھے مسلسل آنکھیں گھماتے رہے۔ ان کے چہرے سے پریشانی واضع تھی اور دائیں بائیں دیکھنے کے علاوہ وہ بار بار اوپر کی جانب دیکھ رہے تھے۔

پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے بانی اور رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ آخر پولیس کس سے آرڈر لے رہی ہے؟ کیا عدالت کے حکم کی کوئی فکر نہیں ہے؟ میں شہباز گل کی حمایت میں ریلی نکال رہا ہوں۔

شہباز گل کی حمایت میں ریلی کا اعلان

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ایک سیاستدان پر اس طرح کا تشدد ہوسکتا ہے تو کل عام عوام بھی محفوظ نہیں رہے گی اس لئے وہ اسلام آباد کے شہریوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان کی ریلی میں شریک ہوں۔ اس کے علاوہ اے آر وائی چینل پر پابندی کے خلاف بھی ریلی نکالی جائے گی۔

آنکھیں گھمانے کا کیا مقصد تھا؟

اس تمام گفتگو کے دوران مراد سعید مسلسل آنکھیں گھماتے رہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور چند نیوز چینل کا اندازہ ہے کہ شاید مراد سعید سیکورٹی کے فرائض نبھا رہے تھے اور الرٹ تھے کہ کسی قسم کی نا خوشگوار صورتحال پیش نہ آئے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts