بچی پانی میں ڈوب رہی تھی لوگ ویڈیوز بنارہے تھے ۔۔ معاشرے میں بڑھتی بے حسی کی شرمناک مثال

image

پاکستان میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران تباہی اور معاشرتی بے حسی کی شرمناک مثالیں دیکھنے میں آئیں، ملک کے مختلف شہروں میں جہاں بارش کے پانی سے لوگوں کی املاک اور قیمتی زندگیاں ضائع ہوئیں وہیں کچھ لوگ مدد کے بجائے بے حسی کی نئی داستانیں رقم کرتے نظر آئے۔

کراچی سے لے کر خیبر تک شدید بارشوں نے بھرپور تباہی مچائی، ڈیم ٹوٹ گئے اور دریا بپھرنے سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے، سیلاب میں بہہ کر سیکڑوں لوگوں نے اپنی زندگیاں گنوا دیں۔

بارش کے بعد سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی دیکھنے میں آئی جہاں لوگوں بے سرو سامانی کی حالت میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں، لوگوں کے مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی تصاویر اور ویڈیوز میں یہ دیکھا گیا کہ کئی مقامات پر لوگ شدید مشکل سے دوچار تھے اور قریب ایسے لوگ موجود تھے جو مدد کرسکتے تھے لیکن وہ آگے نہیں آئے۔

انسانوں کے علاوہ مویشی بھی سیلاب کے دوران لوگوں کی بے حسی کو بے بسی سے دیکھتے رہے اور پانی میں بہہ گئے لیکن کسی نے مدد کرنے کی کوشش نہ کی۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھی سی بچی سیلاب کے پانی میں بہہ رہی ہے اور قریب کھڑے لوگ اس کو نکالنے کے بجائے ویڈیو بنارہے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ بعد میں اس بچی کو نکال لیا گیا ہو لیکن اس منظر نے لوگوں کے دل دہلا دیئے ہیں کہ لوگ اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ ایک بچی کو بچانے کے بجائے ویڈیوز بنانے میں لگے ہیں جس کی وجہ سے اس بچی کے ساتھ کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا تھا۔

ہم لوگ ہر بات کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرا کر خود بری الزمہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر ہم لوگ خود بھی کوشش کریں تو شائد کئی مسائل ہم خود بھی حل کرسکتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts