10 سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر انعام ۔۔ حکومت نے نیا اعلان کر دیا

image

دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جو کہ اپنی آبادی کے حوالے سے کافی سجیدہ دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کی یہی سنجیدگی سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی ممالک کے بارے میں بتائیں گے۔

روس:

روس نے موجودہ جنگی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے روسی بچوں کی پیدائش کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔

روسی صدر ولا دی میر پوٹن نے 10 یا اس سے زائد بچے پیدا کرنے والے ماں کو سوویت دور کے خطاب "مدر ہیروئین" سے نوازا جائے گا، جبکہ ایسی ماں کو 16 ہزار ڈالرز بھی ملیں گے جو پاکستانی تقریبا 34 لاکھ سے زائد روپے بنتے ہیں۔

اس اسکیم کی اہم وجہ یہ ہے کہ روس یوکرین جنگ میں روسی فوجی بھی جان سے گئے ہیں، جس کے بعد روس اب آبادی پر بھی توجہ دے رہا ہے، جبکہ کرونا وباء کے دوران بچوں کی پیدائش کی شرح بھی کم تھی، جس کی وجہ سے یہ اسکیم سامنے آئی۔

لیکن اس اسکیم کی شرط یہ ہے کہ تمام 10 یا اس سے زائد بچے زندہ ہوں۔ ان تمام بچوں کو بہترن تعلیم دلوانا، بااخلاق ہونا اور صحت مند ہونا یہ بھی شرائط میں شامل ہیں دوسری جانب رقم کی ادائیگی اس وقت ہی ممکن ہوگی جب دسواں بچہ 1 سال کا ہوگا۔

چین:
دوسری چین ایسا ملک ہے جس نے بچے کنٹرول کرنے کے لیے بچہ ایک ہی اچھے کی پالیسی متعارف کرائی تھی۔ اس وقت چین کی آبادی 1 اعشاریہ 4 بلین کو چھو رہی ہے۔

1980 میں شروع ہونے والی یہ پابندی اس حد تک سخت تھی کہ ایک سے زائد بچے پیدا ہونے والے کو یا تو مار دیا جاتا یا پھر زبردستی ابارشن کرایا جاتا، یہاں تک کہ سخت سزائیں، جرمانے اور قید کی سزا تک دی جانے لگی تھی۔

پاکستان:

دوسری جانب پاکستان میں آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے کوئی ایسا اقدام سامنے نہیں آیا ہے۔ یہاں ایک گھر میں 2 بچے ہیں تو اگلے گھر میں 12 بچے موجود ہیں۔

لیکن حالیہ دنوں میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سب کی توجہ حاصل کی جب انہوں نے یہ بیان دیا کہ اگر شادی شدہ جوڑے کو بچوں کی خواہش ہے تو کسی دوسرے اسلامی ملک میں جائیں اور بچے پیدا کریں۔ تاکہ جہاں کم مسلمان ہیں، وہاں مسلمانوں کی آبادی بڑھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts