رانا ثناء اللہ کی ایسی تصویر جس میں انھیں پہچاننا بھی مشکل ہوگیا.. سالوں بعد تصویر دوبارہ کیوں وائرل ہورہی ہے؟

image

سوشل میڈیا پر صبح سے ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو اس وقت کے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی ہے۔ البتہ وائرل ہونے والی تصویر 2003 میں لی گئی۔

رانا ثناء اللہ جن کو پہچاننا بھی مشکل ہوگیا تھا

صارفین کا کہنا ہے کہ اس وقت جس تشدد سے شہباز گل گزر رہے ہیں سالوں پہلے دیگر سیاست دان بھی گزرے تھے۔ خاص طور پر ایک صارف کے 2003 کے شئیر کیے گئے بلاگ کے مطابق اس تصویر میں رانا ثنا اللہ پر تشدد سے پہلے اور بعد کا فرق بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہ دوسری تصویر میں ان کے چہرے پر ان کی شخصیت کی پہچان کرنے والی بڑی مونچھیں بھی ہٹائی جاچکی ہیں۔

مخالفین کی تکلیف کا مذاق نہ اڑائیں

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں کو کبھی نہ کبھی جیل جانا پڑتا ہے یا پھر کسی قسم کے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ضروری ہے کہ اس دوران بھی انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور اپنے مخالفین کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے بجائے ان کے ساتھ انسانیت کا رشتہ نبھایا جائے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts