حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کا مشترکہ بیان

image

اکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے ہفتہ کی رات ایف نائن پارک اسلام آباد میں کئے جانے والے خطاب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں ایک خاتون میجسٹریٹ کا نام لے کر اسے دھمکی دی گئی۔

جبکہ آئی جی اور ڈی جی آئی پولیس اسلام آباد کو مخاطب کرکے ڈرانے کی کوشش کی گئی۔ یہ دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ہے۔ غدارفارن ایڈڈ جماعت اور فارن فنڈنگ لینے والا اس کا چئیرمین ہے جس نے پاک فوج میں بغاوت کی سازش کی ہے۔

مشترکہ بیان میں اعلی عدلیہ پر زور دیاگیا کہ عمران خان کے خاتون میجسٹریٹ کو نام لے کر دھمکی دینے کا ازخود نوٹس لے۔

وزیر داخلہ کارسرکار میں مداخلت اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے والے افسران اور سرکاری عملے کو دھمکیاں دینے پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ عمران خان کو آئین اور قانون کا پابند بنایا جاے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts