چھوٹی بیٹی کو آگے باندھ کر کام پر نکلتی ہوں ۔۔ اپنے بچوں کو ساتھ لے کر کام پر جانے والی محنتی خاتون فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے چرچے

image

ماں تو آخر ماں ہوتی ہے جو اپنی اولاد کی خاطر سب تکلیفیں برداشت کرنے کو تیار رہتی ہے۔

بھارت سے ایک ایسی باہمت اور محنتی ماں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو اپنی بچی کو گود میں اٹھائے ڈیلیوری رائیڈر کی ڈیوٹی بھی انجام دے رہی ہے۔

فوڈ رائیڈر کی نوکری کرنے والی خاتون ڈیلیوری ایجنٹ کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی فوڈ بلاگر سوربھ پنجوانی کے ذریعہ شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈیلیوری ایجنٹ کو ایک چھوٹا بچہ اپنے ساتھ باندھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ کلپ اتنا وائرل ہو گیا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری ایپ خاتون کی بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے لیے خاتون کے پاس پہنچ چکی ہے۔

فوڈ ڈیلیوری کمپننی کی طرف سے شوٹ کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں خاتون کو دکھایا گیا ہے جو اسے کھانا پہنچانے آئی ہے۔ اس کے کام کے بارے میں پوچھنے پر، وہ جواب دیتی ہے کہ وہ ڈیلیوری کے دوران اپنی بچی کو اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔ اس کا چھوٹا بیٹا بھی اس کے کام کے اوقات میں اس کی مدد کرتا ہے۔

فوڈ ڈیلیوری خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ پورا دن دھوپ میں گزارتی ہے۔ خاتون کی محنت دیکھ کر ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ اگر کوئی شخص چاہے تو وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts