چالان کرنے آئے تھے لیکن ۔۔ ڈرائیور نے رکشہ سمیت انسپکٹر کی موٹر سائیکل جلا دی تو پولیس نے کیا کیا؟

image

مہنگائی عروج پر ہے اور پھر اگر پورے دن کمائی نہ ہو اور کشے والے کا چالان ہو جائے تو اس کا درد ہم نہیں محسو س کر سکتے۔

یہی وجہ ہے کہ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں چالان ہونے پر رکشہ ڈرائیور نے اپنا رکشہ اور انسپکڑ کی موٹر سائیکل بھی جلا ڈالی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رکشے کا ڈرائیور افتخار ریلوے اسٹیشن کی جانب جا رہا تھا تو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی نے اس کا 2 ہزار کا چالان کر دیا جس پر انہوں نے رکشے کو اور ساتھی دوست نے انسپکٹر کے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ اس کے بعد پولیس نے ان دونوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US