ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج اور عمرہ کو اخراجات قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی حکومت نے حج و عمرہ کو مسلمانوں کیلئے آسان بنانے کیلئے قسطوں میں ادائیگی کی سہولت متعارف کرائی ہے تاہم یہ پیشکش فوری طور پر صرف سعودی عازمین حج کے لیے ہے جبکہ مستقبل میں غیر ملکی حجاج کے لیے بھی یہ سہولت کھولے جانے کا منصوبہ ہے۔
رواں سال حج سیزن کے کامیاب انعقاد کے بعد اب سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ اگلے سیزن کے لیے ملک میں موجود عازمین کے لیے حج رجسٹریشن کھولنے کی تیاری کر رہی ہے۔
حج رجسٹریشن کا آغاز ستمبرکے مہینے میں شروع ہونے کا امکان ہےاور یہ پہلی بار ہوگا جب وزارت حج رجسٹریشن اتنی جلدی شروع کریگی۔
حج رجسٹریشن جلد شروع ہونے کی خبر کے ساتھ ساتھ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ عازمین اقساط میں سالانہ حج کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔