سندھ حکومت نے 24 اور 25 اگست کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے میں تیز بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے جبکہ پچھلی بارشوں کی وجہ سے صوبے بھر کی سڑکوں کی حالت اب تک ابتر ہے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق 24 اور 25 اگست کو اسکول، کالج سمیت تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔