چڑیا گھر جب ہم سیر کو جاتے ہیں تو وہاں جانور پنجرے میں قید ہوتے ہیں اور انسان باہر سے انہیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں مگر اب ایک حیرت انگیز ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں حساب ہی الٹا ہوگیا۔
ایک ایسا چڑیا گھر دیکھنے میں آیا ہے جہاں جانور نہیں بلکہ انسان پنجرے میں قید ہوتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جانور بالکل آزاد گھوم رہے ہیں اور اپنی زندگی مزے کے ساتھ جی رہے ہیں۔
ہوتا کچھ ایسا ہے کہ چین کے شہر چھونگ چھنگ کے چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو ایک پنجرے میں ڈال کر خطرناک جانوروں کے درمیان چھوڑ دیا جاتا ہے اور جانور ان کے قریب آجاتے ہیں۔ دیکھنے میں وہ منظر دل دہلا دینے والا بھی لگتا ہے مگر شہری بہت خوش دکھائی دیتے ہیں۔
چین میں واقع چڑیا گھر کی انتظامیہ ایسا کرتی ہے کہ پنجرے کی سلاخوں پر گوشت باندھا جاتا ہے تاکہ شیر پنجرے سے لگ کر گوشت کھائیں اور لوگوں کو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع مل سکے۔ بعض اوقات تو جانور پنجرے کے اوپر ہی چڑھ جاتے ہیں اور دیکھنے والوں پر خوف طاری ہو جاتا ہے کہ کہیں اوپر سے پنجرہ کھل نہ جائے۔
دیکھیئے چین کے انوکھے چڑیا گھر کی دلچسپ ویڈیو۔