حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی ۔۔ ملک میں ہنگامے، ملزم کیسے پکڑا گیا؟

image

حیدرآباد: بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کی طرف سے نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف ریاست حیدر آباد میں مسلمانوں کے احتجاجی مظاہرے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف مسلمانوں نے حیدر آباد میں مختلف مقامات پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

مظاہرین بی جے پی کے رکن اسمبلی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرکے مختلف پولیس اسٹیشنوں نظربند کردیا۔

صورتحال کی سنگینی کے باعث حیدر آباد کے کئی حساس مقامات پرپولیس کے دستوں کوتعینات کردیا گیا ہے جبکہ بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب توہینِ رسالت کے مرتکب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کے خلاف بھارتی شہر حیدرآباد میں زبردست احتجاج اور مظاہروں کے بعد راجا سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کمشنر کی ٹاسک فورس کی جانب سے راجا سنگھ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہمیں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایم ایل اے راجا سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts