عمران خان کی ضمانت ختم، کراچی میں جلسہ ملتوی ۔۔ کیا چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہونے والے ہیں؟

image

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی جانیوالی 3 روزہ حفاظتی ضمانت ختم ہوگئی، سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کردی گئیں، پی ٹی آئی نے کراچی میں کل ہونیوالا جلسہ ملتوی کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں ضمانت کیلئے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خود پیش ہونگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مارگلہ پولیس اسٹیشن میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

اس کے بعد 22 اگست کو عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ان کی 25 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

آج عمران خان کی ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے جس کیلئے حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان مزاحمت کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں 26 اگست کو ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے 26 اگست کو کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ سندھ میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کیا جارہا تھا۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے کراچی میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کردیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts