زندگی میں ہر خوشی غمی کے ساتھی میاں بیوی ہوتے ہیں۔ ویسے تو لڑکا لڑکی کے درمیان یہ رشتہ کاغذ کے ایک ٹکڑے پر قائم ہوتا ہے مگر نازک ہونے کے ساتھ ہوتا بہت ہی مضبوط ہے۔
جس کا منہ بولتا ثبوت یہ واقعہ ہے جب ایک خاتون کو علم ہوا کہ اس کا شوہر یحیٰ طوہری گردوں کی بیماری میں مبتلا ہے اور اب درد اس سے برداشت نہیں ہوتا۔
تو ایسے میں بیوی ہی سامنے آئی اور چھوٹے بیٹے کا ہاتھ پکڑا، پھر اسپتال روانہ ہو گئیں وہاں انہوں نے گردوں کی پیوند کاری کیلئے اپنا معائنہ کروایا، ٹیسٹ کروائے مگر مجھے نہیں بتایا پھر جب ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ گردہ دے سکتی ہیں تو انہوں نے مجھ سے کہہ ڈلا کہ آپکو گردہ دینے والی میں ہی ہوں۔ یہ سننے کے بعد بہت خوشی ملی۔
مزید یہ کہ یہ واقعہ سعودی عرب کا ہے جہاں دمام کے کنگ فہد اسپتال میں میرا آپریشن ہوا جس کے بعد اب میں صحت مند ہو رہا ہوں۔ یہی نہیں طوہری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ پاک کے میری زندگی بچانے کا ذریعہ میری اہلیہ بنی جن کا شکریہ میں الفاظوں میں ادا نہیں کر سکتا کیونکہ ایسا کوئی الفاط بنا ہی نہیں جو میں کہوں تو اس کا شکریہ ادا ہو۔
بس اب تو یہی دیا ہے کہ اوپر والا مجھے اتنی قدرت دے کہ میں اپنی شریک حیات کو بہترین بدلہ دے سکوں، اس کی دیکھ بھال کر سکوں، اسے خوش رکھ سکوں۔