جب بچہ 25 ہفتے کا تھا تو معلوم ہوا کہ اسے دل کی بیماری ہے ۔۔ ماں کے پیٹ میں بچے کی دل کی سرجری کیسے ہوئی؟ اس وقت مسلمان ڈاکٹر نے کیا محسوس کیا

image

بچے کو جنم ماں دیتی ہے اور جب اسے کبھی کانٹا بھی چبھ جائے تو وہ چیخ اٹھتی ہے۔ تو پھر سوچیے کہ اس ماں کا کیا حال ہوا ہو گا جسے معلوم ہو کہ اس کا وہ بچہ جو دنیا میں آیا ہی نہیں اور اس کے دل میں ٹیومر ہے۔

تو ایسے میں ڈاکٹرز نے ماں کے پیٹ میں ہی بچے کی دل کی سرجری کی۔ یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست اوہائیو کے کلیو لینڈ میڈیکل سینٹر میں پیش آیا۔ سیم ڈرینن نامی خاتون کہتی ہیں کہ مجھ پر یہ راز تب کھلا جب میں 25 ہفتوں کی حاملہ تھی۔ اور میرے بیٹے رائلن کی جان بچانے کیلئے ضروری تھا کہ سرجری کی جائے۔

اور رپورٹس کے مطابق یہ سرجری تشخیص کے 36 گھنٹوں بعد کی گئی۔ جس کی سربراہی سعودی ڈاکٹر ہانی نجم نے کی۔ انہوں نے اس کیس پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کبھی جنین پر سرجری کے اس طریقہ کار کو استعمال نہیں کیا لیکن اب ٹیومر بڑا ہو رہا تھا جو جان کیلئے خطرناک تھا اس لیے یہ طریقہ استعمال کرنے کی ضرورت پڑی۔

اور تو ارو سرجری کے دوران رائلن کے بازو، کندھے انتہائی احتیاط کے ساتھ اس کے رحم سے باہر نکالے گئے جبکہ اس کا سر اندر ہی رہنے دیا گیا۔

یہی نہیں ڈاکٹر ہانی کہتے ہیں کہ سرجری کے بعد جلد ہی خون کا بہاؤ بھی رک گیا، دل کی دھڑکن بھی ٹھیک ہو گئی اور بائیں حصے کا کمپریشن بھی ختم ہو گیا۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ڈاکٹر ہانی نجم صاحب نے بہت ہی خوشی سے یہ بتایا کہ وہ کینیڈا سے ٹرینڈ ہو کر آئیں ہیں اور سعودی عرب میں 16 سال محنت کے بعد آج وہ اتنی پیچیدہ سرجری کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts