ہر معاشرے میں جب کوئی فرد اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو کہیں لوگ اسے دفناتے ہیں تو کہیں لوگ اسے جلا دیتے ہیں مگر ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جسے دیکھنے کے بعد پوری دنیا حیران ہو گئی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں ماری اما نامی خاتون انتقال کر گئی تو اس کے خاندان کے 41 افراد غم کرنے کی بجائے ہنسی خوشی اس کے چاروں اطراف کھڑے ہیں اور تصویر کھینچوا رہے ہیں۔
جسے یہ تصویر سوشل میڈیا کیذینت بنی تو سب ہی اس پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے ساتھ غصہ بھی کرنے لگے۔
تو ایسے میں اس 95 سالہ خاتون کا بیٹا سامنے آیا اور کہتا ہے کہ ہماری ماں نے جتنی زندگی گزاری وہ خوشی سے گزاری بس اسی لیے چاہتے تھے کہ انہیں ان کے آخری سفر کیلئے ہنستا ہوا رخصت کریں لیکن لوگ شاید اس کا مطلب نہیں سمجھ سکے۔ اور یہ جتنے بھی لوگ ان کے تابوت کے آس پاس کھڑے ہیں۔
وہ سب ان کے پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں ہیں یہی نہیں ماری اما کے کل 19 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں ہیں۔ اس کےعلاوہ ان کے بیٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ موت افسوسناک ہوتی ہے مگر ہو سکتا ہے کہ موت کے بعد والی زندگی زیادہ خوبصورت ہو۔