سوشل میڈیا دلچسپ اور عجیب و غریب معلومات سے بھرا پڑا جو کہ سب کی حیرت کا باعث بن جاتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ دنیا بھر میں مشہور ہو جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے شہری کے بارے میں بتائیں گے جس نے توجہ حاصل کی۔
ویتنام سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کا گھر کافی مقبول ہو گیا ہے، اور ہو بھی کیوں نا کیونکہ اس شخص نے گھر کو بیرونی طور پر آئی فون موبائل سے سجایا ہے۔
اس ویتنامی شخص نے گھر کی بیرونی دیوار کو بنانے کے لیے آئی فون کا استعمال کیا ہے، مختلف ڈیزائنس اور ماڈلز کے آئی فون دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا تو کرتے ہی ہیں ساتھ ہی اس شخص کے نرالے شوق کو بھی واضح کرتے ہیں۔
20 میٹر لمبی دیوار پر تقریبا 2 ہزار آئی فونز موبائل کا استعمال کیا گیا تھا، رک جایئے جناب یہ آئی فونز نئے نہیں تھے بلکہ استعمال شدہ تھے۔ لیکن ان استعمال شدہ آئی فونز کو بھی استعمال کرنے کے لیے شہری کو خاصا خرچہ کرنا پڑا۔
آئی فون 6، آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس کے ماڈلز کو استعمال کرنے والے اس شخص نے 10 ہزار ڈالرز کا خرچہ کیا تھا، جو کہ تقریبا پاکستانی 2 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
اس شخص کے نرالے شوق کو نہ صرف صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے بلکہ اسے تفریح کا ذریعہ بھی بنایا جا رہا ہے۔