بچی خالی پیالی میں کھانا کھاتی رہی ۔۔ سندھ میں سیلاب کے بعد معصوم بچی کی خالی برتن میں کھانا کھانے کی دردناک ویڈیو وائرل،حکومت کہاں ہے؟

image

سیلاب سے تباہی کے بعد کی مختلف اور دردناک ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آکر وائرل ہو رہی ہیں جن میں سیلاب متاثرین بچے، بڑے، بوڑھے اور خواتین کی حالت دیکھنے کے بعد ان کی پر رحم آرہا ہے۔ چونکہ سندھ کے حالات زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور وہاں لوگوں کے پاس کھانے پینے کی قمت ہوگئی ہے۔

سندھ کے علاقے قمبر شہداد کوٹ کے ایک گاؤں واڑہ سے ایک معصوم بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے ایک خالی برتن میں کھانا کھاتے اور انگلیاں چاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی یہ تصور کرتے ہوئے خالی برتن میں ایک خیالی کھانا کھا رہی ہے جیسے اس میں کھانا موجود ہو مگر وہ برتن بدقسمتی سے خالی تھا۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھنے کے بعد صوبائی حکومت سندھ کو کھلی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ متاثرین تک کھانا پہنچانے میں ناکام رہے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں مگر کوئی ہوش کے ناخن نہیں لے رہا۔

سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں واڑہ کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی کو خالی برتن سے کھانے کا ڈرامہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شہداد کوٹ ضلع سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیلاب سے علاقے کا تمام انفر اسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں اور سامان کے ساتھ ان کی فصلیں اور جانور بھی بہہ گئے ہیں لیکن انہیں حکومت کی طرف سے بہت کسی قسم کی مالی مدد فراہم نہیں کی گئی ہے اور وہ اسی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US