آپ بیٹی کا ساتھ دینے پر سب کے لیے مثال ہیں ۔۔ ظہیر احمد کی گرفتاری کے بعد مہدی علی کاظمی نے بیٹی سے متعلق کیا بتایا؟

image

پسند کی شادی کا ڈرامہ رچا کر مہدی علی کاظمی کی بیٹی کو ورغلا کر لے جانے والے ملزم ظہیر احمد کی گرفتاری سے متعلق بڑی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ظہیر احمد کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے ملزمان کی عبوری ضمانت بھی مسترد کر دی گئی ہے اور ظہیر احمد اور اس کے بھائی شبیر احمد کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ چالان منظور کرتے ہوئے کیس میں سے زیادتی کی دفعہ خارج کر دی تھی۔

اسی حوالے سے مزید معلوم ہوا کہ عدالت نے مدعی مقدمہ کی میڈیکل معائنے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے۔

خیال رہے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے اور مبینہ اغوا کے کیس میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی نے بیٹی کے میڈیکل کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US