مریم بی بی راجن پور کی عوام سے ملنے گئیں، انہیں دیکھنے اور داد رسی کرنے گئیں، جوں ہی سٹیج پر گئیں اور ایک بڑا وعدہ کرنے لگیں اچانک ہی گر پڑیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اپ بھی ملاحظہ فرمائیں:
راجن پور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گر گئیں۔
زیادہ متاثرین جمع ہونے کی وجہ سے مریم نواز ایک چھوٹی میز پر چڑھ گئی تھیں، دوران تقریر میز ٹوٹ جانے سے مریم نواز لڑکھڑا گئیں۔
ان کے پیچھے صفدر اعوان موجود تھے جنہوں نے بیگم کو تھام لیا اور کہا میں ہی ہوں پیچھے۔
بعد ازاں مریم نواز نے اسی جگہ کھڑے ہو کر خطاب مکمل کیا۔