مالکن نے اپنے ملازم سے ہی شادی کرلی ۔۔ امیر گھر کی مالکن کی اپنے ملازم سے شادی کیسے ہوئی؟ دلچسپ کہانی کی ویڈیو دیکھیں

image

جوڑے آسمانوں پر تخلیق کیے جاتے ہیں مگر ان کی شادیاں دنیا میں ہوتی ہے۔ یہ کہاوت ہم نے بہت سے لوگوں سے سنی ہیں اور آج بھی سنتے اور لوگوں کو ازدواجی تعلق میں بندھتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں۔

منفرد جوڑوں کی شادی کی کہانیاں سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی ہیں اور جس جوڑے کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ جان کر ہی آپ کو حیرانی ہوگی۔

یہ شادی گھر کی مالکن اور ان کے ملازم کے درمیان ہوئی جس کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں۔ سید باسط علی کے ویب چینل کو انٹریو دیتے ہوئے 20 سالہ مسکان نے بتایا کہ میری 4 بھینسوں تھیں انہیں سنبھالنے والا کوئی نہیں ہوتا تھا جس کے بعد میں نے ملازم رکھا۔ ملازم کا نام عامر ہے۔ مسکان نے بتایا کہ میں نے عامر کو ان کی ایمانداری کی وجہ سے انہیں اپنے گھر پر ملازم رکھا۔

٢٥ سالہ عامر سے متعلق ان کی اہلیہ مسکان نے بتایا کہ یہ بھینسوں کو نہلاتے، صفائی کرتے ، ان کا دودھ نکالتے اور اسے فروخت کرنے جاتے تھے اور یہی ایمانداری مجھے بہت پسند آئی اور میں نے شادی کرلی۔

مسکان نے کہا کہ جب میں نے دیکھا کہ عامر بنا کسی لالچ کے نہایت وفاداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام دل لگا کر کر رہے ہیں تو میں نے ان کو سپورٹ کیا۔

پھر ایک دن عامر بھینسوں کے باڑے میں کام میں مصروف تھے تب میں نے ان سے اپنے دل کی بات کی اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتے ہیں تو عامر کافی دیرتک سوچ میں مبتلا رہے۔

مسکان کے شوہر عامر نے کہا کہ میں نے مسکان کی شادی کی پیشکش کر دیر تک سوچا پھر بہت سوچنے کے بعد میں نے حامی بھری۔ مسکان کا مزید کہنا تھا کہ عامر کی انتھک محنت کی وجہ سے بھینسوں نے دودھ بھی زیادہ دینا شروع کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US