سیلاب کی خطرناک صورتحال نے پورے ملک میں تباہی مچا دی ہے، لیکن اس سب میں غریب عوام مہنگائی کے بعد اب سیلاب کے ظلم کا بھی شکار ہو گئی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد متعدد شہر اور علاقے زیر آب ہیں، لیکن خیرپور کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہیں۔
خیرپور شہر میں شہری کے انتقال پر اس وقت سب پریشان ہو گئے جب میت کو لے جانے کے لیے بھی راستہ صاف نہ تھا، مجبورا شہریوں اور گھر والوں نے میت کو سیلابی پانی میں سے ہی لے جانے کا فیصلہ کیا۔
کندھے پر جنازہ تھامے شہریوں اور گھر والے احتیاط کے ساتھ پانی میں پاؤں رکھ رہے تھے کہ کہیں پاؤں کسی گڑھے میں نہ آجائے اور توازن کھو جانے سے میت کی بے حرمتی ہو جائے۔
بدتر صورتحال کو پار کر کے جب جنازے کو آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا گیا تو قبرستان میں بھی پانی تھا جس نے سب کو افسردہ کر دیا تھا۔
مشکل صورتحال میں جیسے تیسے کر کے گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جنازے کو آخری آرام گاہ میں اتارا۔