آخری جنگلی انسان تنہائی میں چل بسا ۔۔ پورے جنگل پر راج کرنے والا وہ انسان، جس کے خوف سے لوگ جنگل میں نہیں آتے تھے

image

جنگل میں بسیرا کرنے والے ٹارزن اور اسی طرح کے لوگ، افسانوی فلموں میں دکھائی دینے والے یہ کردار سچ مچ میں ہوتے ہیں بس فرق یہ ہوتا ہے کہ جس طرح فلم میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، اس طرح نہیں ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر برازیل کے جنگلات میں رہنے والے آخری جنگلی انسان کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس کا اب انتقال ہو گیا ہے، یعنی برازیل کے جنگلات میں رہنے والا اور اپنے قبیلے کا آخری جنگلی انسان بھی اب اس دنیا سے چل بسا ہے۔

ایمازون کے برساتی جنگلات میں جہاں ہر قسم کے خطرناک جانور اور جنگلی حیات موجود ہیں، یہ جنگلی انسان گزشتہ 26 سال سے تنہا زندگی گزار رہا تھا۔

اس شخص کی دہشت اس حد تک تھی کہ اس جنگل میں حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی، کیونکہ جنگلی شخص عام انسان کے لیے خطرہ بنتا جا رہا تھا۔

آخری جنگلی شخص تنہائی میں انتقال کر گیا تھا، جبکہ باقی دنیا سے قطع تعلق یہ شخص باقی دنیا کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا تھا۔ اس جنگلی کا شخص کا قبیلہ 1970 سے پہلے خوشحال زندگی گزار رہا تھا تاہم 1970 میں قبیلے کے کئی افراد اس علاقے میں آنے والے چرواہوں کے حملوں میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

جبکہ 1995 میں اسی قبیلے کے 6 افراد کو خان کاروں نے مار دیا تھا، اس آخری شخص کے مرنے کے بعد اب 80 ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیلے اس جنگل کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US