آج کل کے بچے بہت ذہین ہوگئے ہیں جو موجودہ ملکی مسائل کے مطابق اپنے مختصر خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ہر بدلتے دور کے ساتھ انسان کی سوچ بھی تبدیل اور مزید سمجھ بڑھتی جاتی ہے۔
آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے جہان ایک کلک پر تصاویر اور ویڈیوز پوری دنیا میں چند منٹ میں پھیل جاتی ہیں۔ اب جیسا کہ ایک ننھی بچی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے جس کے بولے گئے الفاظ سب کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔
چار سیکنڈز کی ویڈیو نے ہزاروں افراد کی توجہ حاصل کچھ اس طرح کی، جب بچی نے کیمرے کی طرف دیکھ کرکہا کہ 'یا اللہ ایسی بیوی دینا جس کے باپ کا پیٹرول پمپ ہو'۔ لوگوں کو اس بچی کے بولنے کا انداز بہت بھا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ وائرل ہونے والی بچی کے پیچھے اور بھی بچیاں بیٹھی ہیں اور چارپائی پر کھانے پلیٹ دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین بچی کی معصومیت قہقہ لگا رہے ہیں۔
آپ بھی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھیں۔