ہمیں ایک ٹینٹ بھی نہیں ملا ۔۔ آغا سراج درانی سیلاب متاثرین کے پاس گئے تو وہاں عوام نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو

image

سندھ کی سیلاب زدہ عوام کے پاس ان کی مدد کو پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سندھ کی سیلاب سے متاثرہ عوام ان سے سوال کر رہی ہے اور ان سے مدد کی اپیل کر رہی ہے مگر سندھ حکومت کے نمائندگان کی جانب سے ان کی مدد نہیں کی جارہی جس کے عوام انہیں وہاں سے انہیں واپس جانے کا کہتی دکھائی دے رہی ہے۔

اس بات کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شکارپور میں سیلاب متاثرین نے گھیر لیا، جس کی وشل میڈیا پر تیزی سے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

متاثرین نے سراج درانی سے کہا کہ آپ نے ہمیں قناتیں بھی فراہم نہیں کیں جس کے باعث ہماری خواتین نے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری۔

آغا سراج درانی نے سیلاب متاثرین کو جواب دیا کہ ایسا آپ نہیں بول رہے بلکہ کوئی اور بول رہا ہے۔ ویڈیو میں سندھ کی عوام کو آغا سراج درانی کے خلاف نعرے بھی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیسے ہی متاثرینِ سیلاب نے ان کے خلاف نعرے لگانا شروع کیے تو وہ عوام سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US