یہ عورت چلتے پھرتے دن میں 10 مرتبہ بے ہوش ہو جاتی ہیں۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا۔ اگر ہم انسانوں کی انگلی میں چھوٹا سا کٹ لگ جائے تو پورا دن درد رہتا ہے مگر یہ لنڈسی جونسن نامی اس خاتون کو کشش ثقل سے الرجی ہے۔
جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوئے بغیر 3 منٹ سے زیادہ کھڑی نہیں رہ سکتی اور بعض اوقات تو انہیں 23 گھنٹے تک بستر پر رہنا پڑتا ہے۔ 28 سالہ اس امریکی خاتون کو اس خطرناک بیماری کی علامات کا احساس تب ہونا شروع ہوا جب ان کی کمر اور پیٹ میں 2015 میں بہت زیادہ درد ہونا شروع ہو گیا۔
بس پھر کیا تھا مرض بڑھتا چلا گیا اور بات الٹیاں ہونے تک پہنچ گئی، اب 2022 میں انہیں ایک ایسی بیماری کی تشخیص ہوئی جس میں ان کے دل کی دھڑکن غیر معمولی ہو جاتی تھی۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ خوفناک بیماری سے قبل لنڈسی جونسن بحریہ میں ڈیزل مکینک کے طور پر کام کرتیں تھیں اور اسی بیماری کے باعث انہیں 2018 میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اب ان کی طبعیت ادویات استعمال کرنے اور اچھے سے علاج کروانے کی وجہ سے میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔ اپنی یہ حالت ہونے پر انکا کہنا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ 28 سال کی عمر میں مجھے شاور چیئر لینا پڑے گا۔