بچے اپنی معصومیت سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیتے ہیں چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ اکثر ایئرلائنز میں بچے بہت تنگ کرتے ہیں جنہیں ایئرہوسٹس بہت محبت سے سنبھالتی ہیں، ان کے ناز نخرے اٹھاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو انسٹاگرام سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اکیلے ہی لندن سے دبئی سفر پر جا رہا ہے۔
بچہ اپنا بورڈنگ پاس خود ہاتھوں میں اُٹھائے ایئر ہوسٹس کے پاس جاتا ہے تو
ایئر ہوسٹس اس کا استقبال کرتی ہے اور بورڈنگ پاس دینے پر شکریہ ادا کرتی ہے اور بچے کو کہتی ہے کہ کیا میں آپ کو گلے لگا سکتی ہوں؟
ایئر ہوسٹس کے سوال کرنے پر بچہ فوراً گلے لگ جاتا ہے، اس وقت ویڈیو بنانے والا شخص جوکہ اس بچے کا باپ ہے وہ کہتا ہے کہ ’اپنی ممی کو ہائے کرو‘، جس پر بچہ ایئر ہوسٹس کو ہاتھ ہلا کر ہائی کرتا ہے اور چلا جاتا ہے۔
ماں بیٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے۔ اس ایئرہوسٹس کا نام ویییز ہے انہوں نے اںسٹاگرام پر وییز ایٹ فلائے گرل کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جہاں یہ اپنی اور بیٹے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔