اپنی ماں کی تصویر سینے سے لگا کر شادی کی تاکہ ۔۔ جانیں اس ماں کے بارے میں جو خود کینسر سے انتقال کر گئی مگر بیٹیوں کے خواب پورے کر گئی

image

ماں کی ایک مسکراہٹ میری تمام پریشانیاں ختم کر دیتی تھی ۔ یہ الفاظ تھے ایک انتہائی پریشان بیٹی کے جو کہتی ہے کہ میرے والد تو ایک فنکار تھے جو زیادہ تر ملک سے باہر رہتے تھے۔

پر مجھے اور میری بہن کو والدہ نے ہی پالا اور جوان کیا وہ دن بھر گھر کے کام کاج کرتیں اور پھر ہمیں اسکول کا کام کرواتیں۔ یہی نہیں اپنے فارغ اوقات میں ہمیں انہوں نے آرٹ ورک، موٹر سائیکل چلانا اور کھانا بنایا سکھایا۔ بس یوں ہی زندگی آگے بڑھ رہی تھی پھر ایک دن جب میں نے والدہ سے کہا کہ مجھے فیشن انڈسٹری میں اپنا مستقبل بنانا ہے۔

تو انہوں نے میرا ساتھ دیا لیکن جب پہلے دن اسٹیج پر میں پریشان آ رہی تھی تو دیکھا کہ والدہ سامنے پہلی لائن میں بیٹھی ہیں اور ان کے چہرے کی مسکراہٹ مجھے بتا رہی تھی کہ میں بہت اچھی لگ رہی ہوں، میری کارکردگی بھی بہت اچھی ہے۔ مزید یہ کہ خوشحال زندگی میں ایک سال ( 2017) کا ایسا بھی آیا کہ والدہ شدید بیمار ہو گئیں۔

بہت علاج کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں رحم کے نچلے حصے کا کینسر ہے مگر وہ زندگی کی ہر جنگ میں کامیاب ہوتی رہی تھیں پر یہ جنگ ہار گئیں اور جاتے جاتے مجھ سے کہہ گئیں کہ کسی کو اپنی خوشیوں پر اثر انداز نہیں ہونا دینا۔

جبکہ میں تو اب ہمت ہار گئی ہوں اور اب کچھ نہیں کر سکتی۔ اسی طرح والدہ کو اب دنیا سے گئے ہوئے 4 سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔

جب میں راہول سے شادی کی تو اس دن والدہ کی بہت یاد آئی جس کی وجہ سے ان کی تصویر بانہوں میں لے کر شادی کی۔ اس کے علاوہ ساری زندگی چھوٹی بہن پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا تاکہ اسے ماں کی کمی محسوس نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts