خبریں پڑھتے ہوئے مکھی ہی نگل لی.. نیوز اینکر نے اپنی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مزید کیا کہا؟

image

خبریں پڑھنا بظاہر تو بہت آرام دہ کام محسوس ہوتا ہے لیکن یہ اتنا آسان بھی نہیں۔ اکثر خبریں پڑھنے والوں کو غیر معمولی صورت حال میں بھی خود پر قابو پا کر اپنی ذمہ داری نبھانی پڑتی ہے۔ ایسا ہی انگلینڈ کی فرح ناصر کے ساتھ بھی ہوا جب لائیو نشریات کے دوران انھوں نے مکھی نگل لی۔

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خبریں پڑھتے ہوئے فرح پاکستان میں آئی سیلابی تباہ کاریوں کا ذکر کررہی تھیں کہ اچانک ہی ان کے چہرے کے تاثرات بدل گئے اور تھوڑی دیر میں وہ دوبارہ خبریں پڑھنے لگیں۔

اگرچہ اس وقت تو فرح نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا مگر بعد میں اپنی کلپ کو ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے فرح نے لکھا کہ "میں یہ کلپ اس لئے شئیر کررہی ہوں کیونکہ ہم سب کو آج کل ہنسنے کی ضرورت ہے میں نے خبریں پڑھتے ہوئے مکھی نگل لی تھی۔

فرح ناصر کی یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ انھیں اس وقت بھی فرائض کی انجام دہی کرنے پر سراہ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts