ریوڈی جنیرو:دنیا میں اکثر ایسے واقعات پیش آتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے لیکن یہ واقعات حقیقت کا روپ دھار کر تاریخ کے پنوں میں ہمیشہ کیلئے امر ہوجاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بحر اوقیانوس میں پیش آیا جب ایک مچھیر ے نے کشتی ڈوبنے کے بعد 11 دن تک فریزر کے اندر پناہ لی۔
رومالڈو نامی مچھیرا گزشتہ ماہ مچھلیاں پکڑنے سمندر میں گیا جہاں اس کی کشتی میں سوراخ ہوگیا اور کشتی ڈوبنے سے پہلے اس نے کشتی میں موجود فریزر میں پناہ لے اور 11 دن بعد سرینام کے ساحل کے قریب رومالڈو کو دیگر مچھیروں نے زندہ بچا لیا۔
رومالڈو کا کہنا ہے کہ مجھے تیرنا نہیں آتا تھا تو فریزر میں کود گیا تھا، شارک نے کئی بار فریزر کا گھیراؤ کیا لیکن حملہ آور نہیں ہوئیں۔مچھیرے نے کہا کہ میں جاگتا رہا، طلوع و غروب آفتاب دیکھتا رہا اور خدا سے دعا کرتا رہا کہ میری مدد کراور 11 دن تک فریزر میں رہنے کے بعد مچھیروں نے میری جان بچالی۔