عمران خان نے سندھ میں آصف زرداری سے مقابلے کیلئے کس کو ساتھ ملا لیا؟

image

سکھر: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کپتان اور سندھ کے نوجوان مل کر زرداری کا مقابلہ کریں گے ،سندھ میں تباہی آئی ہے ،اگلی باری ہمیں موقع ملا تو ملک بھر میں ڈیم بنائیں گے۔

سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اندرون سندھ کی پسماندگی اور غربت کی وجہ زرداری اور اس کی ٹیم ہے زرداری سندھ کارڈ کھیل رہا ہے اور سندھ کو لوٹ رہا ہے اور کرپشن کا پیسہ باہر بھیجتا رہا ہے اسے پیسے بنانے کی بیماری ہے میں وعدہ کرتا ہوں کہ ڈاکو زرداری کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سکھر اس لیے آیا ہوں کہ سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے میں خود اس کا جائزہ لے سکوں پاکستان میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے۔بدقسمتی سے سندھ میں بہت زیادہ نقصان ہواہے ٹیلی تھون سے جو میں نے پیسہ جمع کیا ہے اس میں سے ایک ارب روپے یہاں لگائیں گے اور آئندہ اتوار کو میں پھر سندھ کے لوگوں کے لیے ٹیلی تھون کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں پہاڑوں سے جو پانی آیا ہے اس کی وجہ سے پورے سندھ میں تباہی آئی ہے انشا اللہ اگلی بار ہمیں موقع ملا تو ملک بھر میں ڈیم بنائیں گے جب بھی بارش کا راستہ روکا جائے گا تو ہ نقصان مچائے گا ۔ہم جب حکومت میں آئیں گے تو سب سے پہلے ڈرینج کا نظام بہتر کریں گے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts