وزیراعلیٰ پنجاب کے سہولت بازار منصوبے سے لاکھوں خاندان مستفید

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منفرد سہولت بازار پراجیکٹ سے پنجاب کے شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خور و نوش کی فراہمی ممکن ہوئی ہے اور ہزاروں بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

پراجیکٹ کے تحت 46 سہولت بازاروں میں ساڑھے 8 کروڑ افراد نے خریداری کی، جس سے 42 کروڑ روپے کی خریداری ہوئی اور ساڑھے 11 کروڑ روپے کی بچت ممکن بنی۔ ان بازاروں میں سبزیوں، پھلوں اور 13 اہم اشیائے خور و نوش کو ہول سیل نرخ پر دستیاب کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے منصوبے سے 55 ہزار خاندانوں کے گھر میں چولہا جلنے لگا اور 9,200 لوگوں کو باعزت روزگار ملا۔ وزیرآباد، چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ سمیت مختلف شہروں میں شہری سستی اور معیاری اشیاء سے مستفید ہوئے۔

مریم نواز شریف نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا اور ہدایت دی کہ سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے اقدامات تیز کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ان کا مقصد اور عزم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US