ماں کی محبت دنیا کی سب سے پرخلوص محبت ہے جس کے آگے تو سگے باپ کی محبت بھی ماند پڑ جاتی ہے۔ اگر ماں کی محبت کا اندازہ لگانا ہو تو اس بلی کو دیکھیں جس کا بچہ کسی مصیبت میں ہو۔ بلی تڑپ تڑپ کر اپنے بچے کو بچانے کی کوشش کرے گی۔ ایسا ہی کچھ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ماں نے کیا جس کا 15 ماہ کا بچہ چیتا لئے جارہا تھا۔
ارچنا نامی وہ ماں اپنے بچے رویراج کو لئے کہیں جارہی تھی جہاں شیر نے اس کے بچے پر حملہ کردیا اور جبڑے میں دبا کر بھاگنے لگا۔ ارچنا خوف زدہ تو ہوئی لیکن جب اس نے اپنے بچے کو روتا دیکھا تو وہ رہ نہ سکی اور چیتے پر حملہ کردیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بپھری ہوئی ماں چیتے سے لڑتی رہی اور بالآخر بچہ اس سے واپس لینے میں کامیاب ہوگئ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں عورت کے رہائشی علاقے کی طرف گھنا جنگل ہے جہاں خطرناک جنگلی جانور رہتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ماں اور بیٹا بری طرح زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔