بھارت ایک ایسا ملک بنتا جا رہا ہے، جہاں نفرت آگ انتہا پسندوں سے بھی آگے جا رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اگر پاکستان یا بیرون ملک بھی کوئی پاکستانی انڈین کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہن لے یا ان سے محبت کا اظہار کرے تو پاکستانی اسے برا تصور نہیں کرتے، لیکن ایسا ہی ایک بھارتی کاروباری شخصیت نے کیا، وہ بھی بھارت میں نہیں بلکہ دبئی لیکن، بدقسمتی دیکھیے، اسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی۔
اتر پردیش کے علاقے بریلی کے تھانے میں ایک انتہا پسند سوچ کے شہری نے پاکستان بھارت کے میچ کے دوران دبئی کی سڑک پر گھومنے والے شہری کے خلاف بھارت میں ایف آئی آر درج کرا دی۔ دراصل مطلوبہ شخص سنیام جسوال نامی کاروباری شخص بریلی کے علاقے سول لائنز کا رہائشی ہے، جس نے جان بوجھ کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنی جس پر پیچھے کوہلی کا نام لکھا تھا۔
سنیام جسوال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، تاہم ان کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر پر ان کی فیملی کا کہنا تھا کہ میں ہم محب وطن کی اولاد میں سے ہیں، مجھے نہیں پتہ میرے بیٹے نے کیا کیا، لیکن اگر اس سے کسی کو برا لگا ہو تو میں معذرت کرتا ہوں، والد نے معذرت بھی کیا اور بیٹے کا دفاع بھی کیا۔