کھانے میں بریانی کیوں نہیں بنائی۔۔ رات کے کھانے میں بریانی نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کے ساتھ غصے میں کیا کیا؟

image

میاں بیوی کی لڑائی عام سی بات ہے اور کھانے پینے پر تو اکثر ہی دونوں کے درمیان بحث جاری رہتی ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب میاں بیوی کے درمیان بریانی لڑائی کی وجہ بنی۔

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جب رات کے کھانے میں شوہر کو اس کی مند پسند بریانی نہ ملنے پر اس نے بیوی پر چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ننڈڈ شہر میں31 اگست کی رات کو پیش آیا جب ملزم وکرم رات کے وقت نشے کی حالت میں گھر آیا اور کھانے میں بریانی نہ پکانے پر بیوی سے لڑائی کرنے لگ گیا۔

لڑائی اتنی بڑھ گئی کے شوہر نے بیوی پر چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم وکرم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts