سازش یا مداخلت؟ لزٹرس کے برطانوی وزیراعظم بننے پر پریتی پٹیل نے وزارت کیوں چھوڑ دی؟

image

لندن:برطانیہ میں وزیراعظم کی تبدیلی کے بعد وزراء نے عہدوں سے مستعفی ہونا شروع کردیا،لزٹرس کے وزیراعظم بننے پر پریتی پٹیل نے وزارت چھوڑ دی۔

پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد وزارت داخلہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، پریتی پٹیل نے بورس جانسن کو خط لکھ کر اپنے استعفیٰ سے آگاہ کردیا۔

اسکینڈلز سامنے آنے پربورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لِز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔

دو روز قبل لِز ٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔

دوسری جانب برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ روانگی سے قبل الوداعی خطاب کیا۔

بورس جانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی، میں نے بوسٹر راکٹ کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔

میری حکومت نے بریگزٹ کاعمل مکمل کیا، یورپ بھرکی نسبت برطانیہ میں کورونا کی تیزی سے ویکسین لگی، یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا، مستقبل میں بھی اپنی حکومت کی معاونت کیلئے ہمیشہ تیار رہوں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts