حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کونسی بڑی پابندی ختم کردی ۔۔ اب سے کس کس کو پیسے ملیں گے؟

image

کراچی: ملک میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی کیلئے حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افراد کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری کی شرط ختم کردی۔

وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری کی ہدایات پر سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود متاثرین سیلاب کی مالی معاونت کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ ہفتے اور اتوار کو بھی ادائیگی مراکز کھلے رہیں گے تاکہ سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 25 ہزار کی رقم تقسیم کی جاسکے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے ذریعے بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام 25000 روپے فی خاندان کی مالی امداد فراہم کر رہا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کی مالی امداد کیلئے صوبہ سندھ کے 100 تحصیلوں میں 221 کیمپ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے عالمی مالیاتی ادارے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کریں۔

منظور وسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے زراعت، لائیو اسٹاک، املاک، سڑکیں، ڈیمز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، بارشوں سے معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، پاکستان کے قرضے معاف نہ کئے گئے تو متاثرہ علاقوں میں لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔

مشیرزراعت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی چاول کی فصلیں اور دیگر فصلوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں گنے کی فصل بھی بری طرح متاثر ہوئی، پاکستان کی زراعت اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہونے کی وجہ سے غذائی بحران سے بچنے کے لیے زرعی اجناس درآمد کرسکتے ہیں تاہم ملک میں غیر معمولی سیلاب کی وجہ سے جہاں زرعی اجناس کی قلت ہوسکتی ہے، وہیں نئی فصل کی بوائی میں بھی مشکلا ت کا سامنا ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts