محنت اس طرح رنگ لاتی ہے۔۔ اسکول میں 12 سال سے جھاڑو دینے والا شخص اسکول کا پرنسپل کیسے بنا؟ دلچسپ واقعہ

image

انسان اگر محنت کرے تو وہ اپنے بڑے سے بڑے مقصد میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ آج کی کہانی بھی ایک ایسے شخص کی ہے جو 12 سال تک اسکول میں صفائی کا کام کرتا رہا لیکن بعد میں وہی آدمی اسی اسکول کا پرنسپل بن گیا۔ آخر یہ سب کیسے ممکن ہوا اسی حوالے سے جانیں گے۔

مذکورہ شخص مائیک ہس ہے اور اس کا تعلق امریکہ کے شہر ایونس سے ہے۔ مائیک کب پیدا ہوا اور اس کے والدین کون ہیں اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

مائیک بچپن سے اپنے آیونے ایلیمنٹری ہائی اسکول تک ایک ہی اسکول میں پڑھتا رہا۔ 1989 میں مائیک نے اپنی ایک دوست کیرن سے شادی کرلی۔

اب سے گھر چلانے کے لیے ایک نوکری کی ضرورت تھی اسی وجہ سے مائیک کو اپنی تعلیم روکنی پڑی اور یہ کالج نہیں جاسکا۔

مائیکل کی بیوی شادی کے بعد بھی اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھی، اس liyی مائیک کو اپنے اخراجات اور بیوی کی تعلیم کا خرچ ادا کرنے کے لیے نوکری کی ضرورت تھی۔

پھر اچانک مائیک کو اسی اسکول میں صفائی کرنے کی نوکری مل گئی جہاں وہ تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ بعدازاں مائیکل کے گھربیٹے کی پیدائش ہوئی اور اس کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

جب مائیک کا بیٹا تین سال کا ہوا تو اس نے سوچا کہ اب اسے اپنی نامکمل تعلیم کو پورا کرنا چاہئے۔ مائیک نے کالج میں داخلہ لے لیا اور اپنے کام کے ساتھ ساتھ کام پڑھائی بھی جاری رکھی۔

مائیک دن میں کالج جاتا اور شام میں اسکول صفائی کا کام کرنے جایا کرتا تھا۔ مائیک کے اس فیصلے پر اس کی بیوی اور اس کے اسکول کے اسٹاف نے اس کا بہت ساتھ دیا۔ پھر ہوا کچھ یوں کہ جب مائیک نے اپنے کالج سے چار سال تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈگری حاصل کرلی تو اسی اسکول انتظامیہ کی جانب سے مائیک کی اچھی تعلیم کی بنیاد پر اسے ٹیچر کے نوکری دے دی۔ مائیک کی کامیابی کا سفر یہاں تھما نہیں تھا بلکہ اگلے انیس سال تک آیونے ایلیمنٹری اسکول میں پڑھاتا رہا۔

مائیک کی محن اور لگن دیکھ کر اسکول والوں نے اسے ٹیچر کے بعد پرنسپل کا عہدہ بھی دے دیا۔ مائیک کو محنت کرنے کا صلہ ملا اور جبھی کہتے ہیں کہ محنت کے کام میں ہی عظمت اور بھلائی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts