سعودی حکومت کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب عمرہ کی معیاد ایک ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مقررہ وقت سے 6 گھنٹے پہلے سعودی عرب لازمی پہنچنا ہوگا۔ اگر پرواز میں 6 گھنٹہ دیر ہوئی تو عمرے کی بکنگ ختم ہوجائے گی۔
عمرہ کے لئے 4 گھنٹے پہلے کی گئی بکنگ میں اگر تبدیلی کروائی جائے گی تو اس صورت میں نئی بکنگ کروانی ہوگی اور پہلی ختم کروانی ہوگی۔