ڈاکٹر نے ہاتھ ہی کاٹ دیا ۔۔ معمولی زخم پر مضبوط پٹی باندھنے سے بوڑھی اماں کا ہاتھ کیوں کاٹنا پڑ گیا؟ دیکھیں

image

بچے ہوں یا بڑے انہیں چوٹ لگ جائے تو ڈاکٹر کے پاس علاج کیلئے نہیں جاتے بلکہ گھر پر سے ہی پٹی وغیرہ باندھ دیتے ہیں۔ جی بالکل ایسا زیادہ تر گھروں میں ہوتا دیکھا گیا ہے اس کا ایک بڑا نقصان آج ہم آپکو بتانے جا رہے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آپ ہل جائیں گے۔

ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ایک بوڑھی خاتون جو پہناوے اور ڈاکٹر صاحب کی بول چال سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کا ہے۔ جہاں ہاتھ پر معمولی سا کٹ لگنے پر بہت زیادہ مضبوطی سے پٹی باندھ دی گئی جس کے بعد پورا ہاتھ گل سڑھ گیا۔

اور تو اور ہاتھ کے درمیان میں پٹی باندھنے سے باقی کے ہاتھ میں بھی خون کی روانی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے اب اس ماں جی کی ہاتھ کاٹنے کی نوبت آ چکی ہے۔ مزید یہ کہ اس موقعے پر ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کے اندر ہاتھ کی ساری نسیں سکڑ جائیں گی تو پھر کوئی بھی ڈاکٹر آپ کو نہیں بچا سکتا۔

اس لیے ڈاکٹر صاحب نے لوگوں سے گزارش کی کہ اس کی ویڈیو بناؤ اور آگے پوری دنیا میں پھیلا دو تاکہ کسی کا بھلا ہو اور عوام یوں دیسی طریقہ علاج کی طرف نہ جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts