بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی شاندار تیاری، بختاور اور شرمیلا فاروقی بھی مداح

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں ان کی دیدہ زیب تیاری اور شاندار لباس نے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔

جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز کے اہل خانہ، وفاقی و صوبائی وزرا، اور ملکی و غیر ملکی مہمان شریک ہوئے۔

اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری نے بھی مریم نواز کی تیاری کی تعریف کی، جبکہ شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بھی اپنی بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں منعقد ہو رہی ہے، جبکہ ان کی مہندی کی تقریب بھی جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی۔ شادی کی تقریبات کی تصویری جھلکیاں جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں، جو مداحوں کی خاص توجہ کا سبب بن گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US