عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ.. ہائی کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کی کون سی تاریخ دے دی؟

image

سابق وزیراعظم عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہینِ عدالت کے کیس میں عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی اعلان کے مطابق فرد جرم 22 ستمبر کو عائد کی جائے گی۔

جنگ نیوز کے مطابق عمران خان جو کیس کی سماعت کے لئے موجود تھے انھوں نے جج سے کچھ کہنے کی اجازت طلب کی جس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ انھوں نے وکلاء کو سن لیا ہے۔

خاتون جج کو دھمکانے کا سوچ بھی نہیں سکتا

واضح رہے کہ پچھلے دنوں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ نے عمران خان پر توہینِ عدالت کا کیس دائر کیا۔ عمران خان اس حوالے سے تحریری جواب بھی عدالت میں جمع کرواچکے ہیں جس میں ان کا موقف ہے کہ وہ خاتون جج کو دھمکانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے اور اپنے الفاظ پر شرمندہ ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts