23 گھنٹوں تک ملکہ کی میت عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔۔ ملکہ الزبتھ کی موت کے اگلے 10 دن تک کیا ہوگا؟

image

برطانیہ پر 70 سالوں سے حکومت کرنے والی ملکہ الزبتھ کی موت پر دنیا بھر میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ انتقال کے وقت ملکہ کی عمر 96 برس تھی اور وہ 4 بچوں کی والدہ ہونے کے ساتھ 8 پوتے اور 12 پڑ پوتے پوتیوں کی دادی تھیں۔ ملکہ کے انتقال کی تصدیق اور سرکاری سطح پر اعلان ہونے کے ساتھ ہی برطانیہ کا قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا اور “لندن برج از ڈاؤن“ (ملکی کی موت کا خفیہ کوڈ) کی پیچیدہ تقریبات شروع کردی گئیں۔

10 روز تک کی جانے والی آخری رسومات

روایت کے مطابق بکھنگم پیلس کے دروازے پر سیاہ فریم میں ملکہ کی موت کا نوٹ لگا دیا گیا۔ ملکہ کی موت کے دن کو ڈی ڈے کہا جائے گا جو کہ بنیادی طور پر بڑے آپریشن کے لئے استعمال کی جانے والی فوجی اصطلاح ہے۔ ملکہ کی موت کا اگلا دن ڈی پلس ون کہا جائے گا اور اس کے بعد ڈی10 کو ملکہ کے سوگ کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

23 گھنٹوں تک عوام ملکہ کا آخری دیدار کرسکے گی

ڈی ون کو شہزادہ چارلس کے بادشاہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی اور اگلے دن کی تقریبات کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ ڈی ڈے ٹو کو ملکہ کا تابوت بکھنگم پیلس میں رکھا جائے گا اور میت کو ویسٹ منسٹر ہال کے درمیان میں 23 گھنٹوں تک رکھا جائے گا تاکہ عوام ملکہ کا آخری دیدار کرسکیں۔

ملکہ کی تدفین کب ہوگی؟

منصوبے میں آخری وقت تک تبدیلی ہوسکتی ہے لیکن اگر طے شدہ منصوبے پر عمل کیا گیا تو ملکہ کا جنازہ 10 ویں روز ادا کیا جائے گا اور ونڈسر کیسل میں ان کی تدفین کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts